ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار میں نتیش نہیں مودی کے نام پر ہی لڑیں گے انتخابات: لو ک جن شکتی پارٹی 

بہار میں نتیش نہیں مودی کے نام پر ہی لڑیں گے انتخابات: لو ک جن شکتی پارٹی 

Wed, 06 Jun 2018 12:25:34    S.O. News Service

پٹنہ 5جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جیسے جیسے 2019 کا لوک سبھا انتخاب قریب آتا جا رہا ہے این ڈی اے میں شامل بی جے پی کے حلیف پارٹیاں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر اپنی حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف ہوچکی ہے ۔حالیہ کچھ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شکست سے اپوزیشن ہی نہیں ساتھیوں کو بھی سودے بازی کرنے کا موقع نظر آنے لگا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جمعرات کو ہونے والی این ڈی اے کی خصوصی میٹنگ سے پہلے ہی جے ڈی یو نے اعلان کر دیا کہ بہار میں نتیش کمار این ڈی اے کا چہرہ ہوں گے۔ ایسے میں بڑا سوال یہ ہے کہ نریندر مودی کے چہرے کو آگے کر 2014 کا الیکشن لڑنے والی بی جے پی کیا جے ڈی یو کے اس پیش کش کو قبول کرے گی ۔سوال اس لیے بھی اہم ہو جاتا ہے کیونکہ این ڈی اے میں شامل بہار کی ایک اورسیاسی جماعت لوک جن شکتی پارٹی نے منگل کو واضح کر دیا کہ اگلے لوک سبھا انتخابات میں بہار میں نتیش کمار نہیں بلکہ نریندر مودی این ڈی اے کا چہرہ ہوں گے۔ لوجپا کے اس طرح نتیش کے خلاف سوا ہونے سے ایک بات تو طے ہے کہ 40 لوک سبھا سیٹوں والے بہار میں جے ڈی یو کو رام کرنا بی جے پی کے لئے آسان نہیں ہو گا۔ واضح ہو کہ جے ڈی یو بہار میں بگ برادر کے کردار چاہتی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ پہلے سے دعوی پیش کرکے پارٹی زیادہ سے زیادہ سیٹیں اپنے پاس رکھنے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے ۔ لوک جن شکتی پارٹی کے ایم پی چراغ پاسوان نے کہا کہ 2019 میں این ڈی اے بہار میں وزیر اعلی نتیش کمار نہیں بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے چہرے کو آگے کر الیکشن لڑے گی۔ اس سے 2 دن پہلے ہی جے ڈی یو کے رہنماؤں پون ورما نے دعوی کیا تھا کہ بہار میں اگلے سال نتیش کمار این ڈی اے کی قیادت کریں گے۔ اگرچہ منگل کو چراغ پاسوان نے ایسے امکان کو سرے سے مسترد کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ این ڈی اے اگلا لوک سبھا انتخابات مودی کی قیادت میں ہی لڑ ے گی اور مودی کے نام پر ہی عوام سے ووٹ حاصل کیے جائیں گے۔ 


Share: